• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرکٹ ٹیم کونئی زندگی دینے والےمحمد عباس کےکارنامے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کونئی زندگی دینے والے محمد عباس دو کارنامے انجام دینے میں کامیاب رہے ۔


محمد عباس کا پہلا کارنامہ یہ ہے کہ وہ 12 سال بعد ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ان سے قبل محمدآصف نے 2006ء میں سری لنکا کے خلاف ایک ہی میچ میں گیارہ وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

محمد عباس نے اس ٹیسٹ سیریز میں جو دوسرا اہم کارنامہ انجام دیا ہے وہ ہے سب سے کم ٹیسٹ میچز میں50 وکٹیں لینے کا اعزاز ، اس سے قبل یہ اعزاز یاسر شاہ کے پاس تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں آتےہی نو میچز میں پچاس وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

ان سے قبل پاکستان کے جو چار بولر 10 میچوں میں50 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ان میں میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس ،فاسٹ بولر شبیر احمد اور محمد آصٖف جبکہ اسپنر یاسر شاہ شامل ہیں ۔

محمد عباس کے 10وکٹ لینے کے سبب ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن رکھنے والی ٹیم آسٹریلیا کو 373رنز کے بڑے مارجن سے ہرانے میں کامیاب ہوسکا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس کی بدولت ہی پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بالترتیب 7اور 10 وکٹوں کے ساتھ کل 17 وکٹیں لی ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین