• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا پاکستان کوارٹرز آپریشن 3 ماہ موخر کرنے کا حکم

کراچی کے پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کا ممکنہ بے دخلی کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کوارٹرز میں بے دخلی کا آپریشن 3 ماہ تک مؤخرکرنےکی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس کا پاکستان کوارٹرز آپریشن 3 ماہ موخر کرنے کا حکم
تصویر: سہیل رفیق

یہ بات گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی ہے جنہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اس ضمن میں رابطہ کیا ہے، میری بات سنتے ہی چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے انسانی جانوں کی فکر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے ان کے رابطہ کرنے اور اس حوالے سے درخواست کرنے پر پاکستان کوارٹرز سے بے دخلی کاآپریشن 3 ماہ تک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم باربار پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی مشکلات کا اظہار کر رہے تھے، پاکستان کوارٹرز کے معاملے کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عمران اسماعیل کا مزید کہنا ہےغ کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں متاثرین کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ تین ماہ کے دوران خوش اسلوبی سے اس مسئلے کا حل نکل جائے۔

چیف جسٹس کا پاکستان کوارٹرز آپریشن 3 ماہ موخر کرنے کا حکم
پاکستان کوارٹرز کراچی میں پولیس آپریشن کے دوران آنسو گیس شیل لگنے سے ایک دکان میں آگ لگ گئی، جسے ایک شخص بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ تصویر: سہیل رفیق

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہو گی کہ قانون کی بالا دستی بھی قائم رہے اور پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو بھی کوئی پریشانی نہ ہو۔

تازہ ترین