آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
اسلام آباد سے راولپنڈی جاتے ہوئے اسلام آباد ہائی وے پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے عبداللہ گل پر فائرنگ کی گئی، عبداللہ گل جیپ میں سوار تھے۔
عبداللہ گل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پسٹل سے فائرنگ کی گئی، گاڑی کچے میں اتارنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔
واضح رہے کہ عبداللہ گل کے والد حمید گل مرحوم سے مولانا سمیع الحق شہید کے دیرینہ مراسم تھے۔