• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن میں ایک پاکستانی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ہیوسٹن میں ایک پاکستانی اسٹور کیشئر حفیظ قریشی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا۔ حفیظ قریشی کے دوستوں کے مطابق 3؍ مسلح افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور انہوںنے رقم کا تقاضا کیا جبکہ مزاحمت کرنے پر حفیظ قریشی کو 3گولیاں ماریں جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سوگواروں میں بیوہ 3؍ بیٹے اور 2؍بیٹیاں شامل ہیں۔ اسٹور کے مالک خرم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جاتے ہوئے اسٹور میں موجود ڈی وی آر اور ریکارڈنگ مشین بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں پولیس اس ضمن میں مزید تحقیقات میں مصروف ہے جبکہ مرحوم حفیظ قریشی کی لاش ابتک پولیس کی تحویل میں ہے اور ان کی لاش ملنے کے بعد تدفین منگل کے روز متوقع بتائی جارہی ہے، پاکستانی کمیونٹی میں اس واقعہ کے بعد افسوس اور غم کی فضا ہے ۔

تازہ ترین