• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: دھڑجڑی بہنوں کو سرجری کے بعد الگ کردیا گیا

آسٹریلیا میں ڈاکٹرز نے بھوٹان کی دھڑ جڑی بہنوں کو طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا۔

20 سے زائد ڈاکٹرز اور نرسوں کی ٹیم نے 6 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کرکے پندرہ ماہ کی نیما اور داوا کو الگ کیا۔


ملبورن کے رائل چلڈرنز اسپتال کے سرجنز کی ٹیم کے سربراہ جو کرامیری نے آپریشن کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ دونوں بچیاں اچھی طرح ریکور کررہی ہیں اور وہ اُن کی صحت کے حوالے سے پرامید ہیں تاہم آئندہ 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔

آسٹریلیا: دھڑجڑی بہنوں کو سرجری کے بعد الگ کردیا گیا
نیما اور داوا آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کے ساتھ

نیما اور داوا کی والد آسٹریلوی خیراتی ادارے کی مدد سے آپریشن کے لئے ایک ماہ قبل بچیوں کو لے کر آسٹریلیا پہنچی تھیں اور اکتوبر میں اُن کی سرجری ہونا تھی تاہم بچیوں کے لئے اضافی غذائی ضروریات کے پیش نظر آخری لمحات میں آپریشن موخر کردیا گیا تھا۔

بھوٹان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے جہاں سینے سے کمر تک آپس میں جڑی ان بچیوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

تازہ ترین