بہت سی سیلیبرٹیز سامن مچھلی کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بناتی ہیں ، انہی میں سے ایک آئرن مین سیریز کی مشہور اداکار ہ گیونتھ پالٹرو ہیں، جواپنی چمکتی دمکتی جِلد کا راز سامن مچھلی کو ہی قرار دیتی ہیں۔ اپنی غذا ئی عادات کا بہت زیادہ خیال رکھنے والی گیونتھ کا کمپلیکشن دیکھیں تو اس بات پر یقین آہی جاتاہے ۔ سبھی جانتے ہیں کہ سامن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتا ہے، جو آپ کی جِلد کو موئسچرائز ڈ اور شبنمی رکھنے میں بہت مدد کرتاہے۔ سامن مچھلی میں سیلنیم (Selenium)ہوتاہے ، یہ ایک ایسا منرل ہے، جو آپ کی جِلد کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتے ہوئے اسے جھریوںسے بچانے میں مدد کرتاہے۔
مرانڈا کیر کی پسندیدہ غذا بھی یہی ہے ۔ اس کے علاوہ کئی سیلیبرٹیز، ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر نکولس پیری کون کی ایجاد کردہ ’پیری کون ڈائٹ‘ پر بھی عمل کرتی ہیں، جس کے مطابق آپ کو دن میں تین بار سامن مچھلی کھانی ہوتی ہے۔ اس کے فوائد میں سب سے اہم ہے کہ یہ اعصابی نظام کو بہتر کرتے ہوئے چہرےپر پڑنے والے جھول اور لکیروں کو بننے سے روکتاہے۔ جینیفر لوپیز اور کِم کیٹرل بھی اس ڈائٹ پر گزارا کرچکی ہیں اور انہوںنے اپنی جِلد میں بہت فرق پایا۔
سامن مچھلی امریکا اور یورپ میں رغبت سے کھائی جاتی ہے۔ اس مچھلی کی صحت کے لیے افادیت ثابت ہوچکی ہے۔ سامن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھرمار ہوتی ہے، جو جِلد کو بہت خوبصورت اور توانا بناتی ہیں۔ یہ طے ہے کہ اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز جِلد کے نکھار اور شادابی میں بہت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ سامن مچھلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اجزا جِلد کو نمی اور اضافی پانی فراہم کرتے ہیں، جوجِلد کو خشک اور کھردرا ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سورج کی الٹراوئلٹ شعاعوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی یہ مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سامن میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جِلد کی بیرونی پرت (ایپی ڈرمس) میں پانی کے نفوذ کو ممکن بناتے ہیں، اس طرح جلد تروتازہ اور شاداب رہتی ہے۔
مچھلی کا تیل آپ کی خشک جِلد کو صاف اور اُجلا بناتا ہے۔ اس کی مدد سے جِلد کے بہت سارے امرا ض میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ آئلی جِلد، روکھی اور بے جان جِلد کے علاوہ چہر ے پر زخم کے نشان وغیرہ کو ٹھیک کرنے میں یہ مؤثر ہوتا ہے۔ مچھلی کے تیل میں جہاں اور بہت سارے فائدے پائے جاتے ہیں ،وہاں اس کی وجہ سے سرکے بالوں کی نشوونما میں بھی خاطر خواہ بہتری لائی جاسکتی ہے۔ اس کے استعمال سے سر کے بالوں میں چمک پیدا ہو تی ہے اور وہ مضبوط بھی بنتے ہیں۔
یو نیو رسٹی آف سائو تھ آسٹر یلیا کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جن سے ورزش کے دوران وزن کم کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ ورزش کے ساتھ ساتھ اگر مچھلی کا تیل اپنی روز مرہ خوراک میں شامل کرلیا جائے توورز ش کے ذریعے وزن کم کرنا آسان ہوتاہے ۔جسم میں خون کے بہائو کو بہتر بنانے میں بھی مچھلی کا تیل کا فی مدد گاد ثابت ہوتاہے اور اس کی مدد سے کو لیسٹر ول کنٹرول کیاجاسکتاہے۔ مختلف قسم کی موسمی بیماریوں مثلاً بخار، نزلہ اور کھا نسی وغیرہ سے بچائو میںبھی مدد ملتی ہے۔ نیچر ل سائنس پروگرام کی ریسرچ کے مطابق مچھلی کے تیل کو ایڈ ز کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔
ہائی بلڈ پر یشر ایجو کیشن پروگرام امریکا کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کا تیل ہائی بلڈ پریشر کو نا رمل کرنے میں بھی کام آتاہے آپ یہ سوچ رہی ہوں گی کہ آپ کو اپنے باقی ویجیٹیبل آئلز کی جگہ مچھلی کے تیل کا استعمال شروع کر نا چاہئے لیکن اس کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ اپنے ویجیٹیبل آئل کے ساتھ ساتھ روز کے کھانے میں کچھ مقدار میں مچھلی کا تیل استعمال کرکے بھی بہت سارے فائد ے حاصل کر سکتی ہیں۔ ماہر طب کا کہنا ہے کہ باقی تمام آئلز بند کرکے صرف مچھلی کے تیل کا استعمال کرنا درست نہیں۔ مچھلی کے تیل میں وٹامن اے، ڈی اورای پائے جاتے ہیں جو کہ بہت سارے خطرناک امراض کے سدباب میں مدد کرتے ہیں۔