کراچی کے علاقےیاسین آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے لیے مضر صحت ٹافیاں، چاکلیٹ، جیلی اور پاپڑ بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا ہے ۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ایس ایف اے کی ٹیم نے مضر صحت ٹافیاں، چاکلیٹس، جیلی اور پاپڑ بنانے والی 4فیکٹریوں پر چھاپا مار کارروائی کی اور اس دوران مضر صحت اشیا ءکو تلف کر کے چاروں فیکٹریاں سیل کر دیں۔
حکام سندھ فوڈاتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ان فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،فیکٹریاں غیر قانونی طور پر کراچی کے علاقے یاسین آباد میں قائم تھیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ ان فیکٹریوں میں مضر صحت اشیاء سے ٹافیاں، جیلی اور چاکلیٹس بنائی جا رہی تھیں۔
ایس ایف اے حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان فیکٹریوں میں مضر صحت تیل سے پاپڑ بھی بنائے جا رہے تھے، یہ مضر صحت اشیاء اسکولوں کی کینٹینز کو سپلائی کی جاتی تھیں۔