• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک کا منصب سنبھال لیا

ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک پاکستان نیوی کا منصب سنبھال لیا۔

 ریئر ایڈمرل عدنان خالق نے کمانڈر لاجسٹک کا منصب سنبھال لیا
ریئر ایڈمرل عدنان خالق

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی پر وقار تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ نئے کمانڈر لاجسٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ریئر ایڈمرل عمران احمد کمانڈر لاجسٹک کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ریئر ایڈمرل عدنان خالق پاکستان نیوی کے کمانڈر لاجسٹک کی حیثیت سے تمام یونٹس، جہازوں، اسٹیبلشمنٹ کی لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مینٹیننس کی سہولیات کے انچارج ہوں گے۔

تازہ ترین