قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف شہبازشریف کے طبی تجزیئے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں شہبازشریف کے سینے میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا ۔ڈاکٹروں نےشہبازشریف سے ’سب جیل‘ میں ملاقات کی اور رپورٹس پر بات چیت کی۔
رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹروں نے شہباز شریف کی بڑی آنت کی اندرونی دیوار کےبڑھنے اور پھیلاؤ پرڈاکٹرز نےاظہار تشویش کیا ہے۔
شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے ایک گردے کے متاثر ہونے کے اثرات بھی پائے گئے ہیں۔
میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ شہبازشریف کو کھلی،ہوادار،گردسےپاک،سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھا جائے،پرہجوم اور زیادہ افراد والی جگہ پر کینسر سروائیور کو رکھنا محفوظ نہیں۔دیگر بیمار قیدیوں سے ایسے مریض کا قریب رہنا خطرناک ہوتا ہے۔
رپورٹ میں شہبازشریف کیلئےکینسر،گردوں اوردیگربیماریوں کےطبی ماہرین پرمشتمل بورڈبنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے نیب کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ طبی صورتحال کے پیش نظر شہبازشریف کا تفصیلی تجزیہ ناگزیر ہے۔
25نومبر کو قائد حزب اختلاف کے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں ٹیسٹ ہوئے تھے۔۔۔
واضح رہے ٹیسٹ 22 نومبر کو نیب کی جانب سے شہبازشریف کے طبی معائنے کی روشنی میں کرائے گئے تھے۔