• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی ٹوپی اور اجرک قدیم سندھ کی ثقافت کی پہچان

آج سندھی ثقافت سے محبت کے اظہار کا دن ہے، سندھی ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال سے قدیم سندھ کی ثقافت کی پہچان ہے ۔

سندھ بھر میں آج سندھی ٹوپی اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

یہ دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پرصوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوک گیتوں پر رقص کی تقاریب سجائی جائیں گی۔

کراچی ،سکھر ، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوں گے اور علاقائی گیتوں پر رقص کریں گے۔

سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان دیگر سوغاتوں کے علاوہ سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کوسندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کر اپنی محبت کا دل سے اظہار کرتے ہیں۔

تازہ ترین