• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’اسپائیڈر مین؛ اِن ٹودی اسپائیڈر ورس‘ کا ٹریلر جاری


مارول کامکس کی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ اینیمیٹیڈ سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین؛ اِن ٹودی اسپائیڈر ورس‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی نئی اینیمیٹیڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین؛ اِن ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹر ریمزے اور باب پرسیچیٹی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس اینیمیٹیڈفلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی لڑکے گِرد گھوم رہی ہے۔

یہ لڑکا غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح ہاتھوں سے جال نکالتے ہوئے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔ مکڑی کی خصوصیات لیےیہ اسپائیڈرمین برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔

فل لارڈ اورکرس مِلرکی پروڈیو س کردہ اس فلم میں دلچسپ کمپیوٹر اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈاداکارلیو شرائبر، شمیک مور، مہر شالا علی اوربرائن ٹائر ہینری کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

مارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچراینیمیٹیڈ فلم سونی پکچرز کے تحت رواں سال 14دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین