امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کر دی۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاکستانی وزیر خارجہ کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کے 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت کا ذکر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے، روزانہ 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے جس کی تعریف ہونی چاہیے، یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔