• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب نے آؤٹ آف فارم ہونے کے سوال پر کیا کہا؟

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

حیدرآباد کنگز مین کے صائم ایوب کا کہنا ہے کہ بیڈ پیچ نہیں بلکہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے مجھے رزلٹ کی پرواہ نہیں ہے میں چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ٹاپ آل راؤنڈر اور ٹاپ آرڈر میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کے لیے مشہور صائم ایوب نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کنگز مین میں جس طرح کے ماحول کی توقع تھی اس سے بہتر ماحول ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نئی ٹیم سے کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے کھیل چکا ہوں ان میں امریکا جانے والے اور ڈومیسٹک کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

صائم ایوب نے کہا کہ ہمارے کپتان مارنوس لبوشین بھی خوش مزاج ہیں اور دوستانہ ماحول ہے، بہت مزہ آرہا ہے۔

صائم ایوب پی ایس ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں جو کہتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم سے کھیلوں توقعات ہمیشہ زیادہ رہتی ہیں، آسٹریلوی کپتان اور آسٹریلوی کوچ ہیں ان کی طرح ہمارا بھی مائنڈ سیٹ یہی ہے کہ ہم نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں منیجمنٹ نے جارحانہ انداز کی عادت ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

اپنے آؤٹ آف فارم ہونے کے بارے میں صائم ایوب نے کہا کہ اسے بیڈ پیچ نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے، کیریئر میں ایسے چیلنج آتے رہتے ہیں میں چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے چیلنج سے گزر نہ بھی رہا ہوں تو سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں مجھے رزلٹ کی پرواہ نہیں میں ایک پراسس پر عمل کرتے ہوئے چیزوں کو سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید