• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی: ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ

ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن—فائل فوٹو
ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن—فائل فوٹو

ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے چونکا دینے والا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکیہ اس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرے گا، ایران کے خلاف جون میں 12روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیے حالات جانچنے کی خاطر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، کرد، عرب اور فارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے، ایران جنگ سے خطے میں تقسیم گہری ہونے کا خدشہ ہے۔

ترک انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی یہ ہے کہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کو چکانا پڑے گی، جنگ شروع کرنے والے لبنان، شام، فلسطین اور دیگر علاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کا حملہ ناقابل قبول مگر بھولیں نہیں جنگ شروع کس نے کی، ترکیہ پاکستانی انیشیٹیو سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید