لندن میں ڈربی سٹی سینٹر میں کار کی ٹکر سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کو اقدامِ قتل، خطرناک ڈرائیونگ اور لوگوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کو زیادہ چوٹیں آئیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے بھارتی شہری نے گاڑی سے لوگوں کو ٹکر ماری تھی۔
مقامی پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔