ایران نے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔
پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کو پُرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی ملے، ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، آئی اے ای اے مذمت تک نہیں کر رہی۔