• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: فرح اسٹیفن برگر(یوکے)

سوئیٹرز: موڈ کلاسک نِٹ وئیر

آرایش: پیٹر شہزاد

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

جب سائبرین پرندے اپنے حسین پر پھیلائے، کہیں دُور بسیرے کے لیے اُڑان بَھریں اور شوخ، خنک، سرد ہوائیں بھی زور پکڑ لیں، تو صُبح اور شام کے انداز ہی بدل جاتے ہیں۔ اگرچہ اِن دِنوں مُلک بَھر میں موسمِ سرما جوبن پر ہے، مگر کراچی میں آدھا دسمبر بیت جانے پر بھی صرف صُبحوں اور شاموں ہی میں ذرا سا سردی کا احساس گُھلا ہے۔ بہر کیف، دیگر شہروں میں تو جاڑے کا راج ہے، تو لیجیے ہماری آج کی بزم بھی موسم کی عین مناسبت سے کُچھ خوش نُما، دیدہ زیب، اسٹائلش اونی ملبوسات ہی سے مرصّع ہے۔

ذرا دیکھیے، سیاہ رنگ جینز اور شرٹ کے ساتھ اسکن رنگ میں ٹیل اسٹائل پونچو کا خُوب صُورت و منفرد انداز کس قدر بھلا لگ رہا ہے، خاص طور پر گلے اور آستینوں پر فِرل کی آرایش نے تو پہناوے کی شان کچھ اور بھی بڑھا دی ہے۔ پھر سیاہ اور فون رنگوں کے حسین امتزاج میں کفتان اسٹائل سوئیٹر بھی فِرل کی ہم آہنگی میں بےحد اسٹائلش لُک دے رہاہے، تو سفید رنگ فٹڈ جینز پر پیلے رنگ کی شرٹ اور سیاہ رنگ کفتان کی دیدہ زیبی کے تو کیاہی کہنے۔ اسی طرح سُرخ رنگ کُرتا اسٹائل قمیص، ہلکے کیمل رنگ، اسٹرائپڈ فرنٹ اوپن کفتان کے ساتھ خوب جچ رہی ہے، تو بلیو رنگ جینز اور وائٹ شرٹ کے ساتھ سیاہ، سفید اور اسکن رنگوں کے حسین کامبی نیشن میں فرنٹ اوپن لانگ سوئیٹر کے حُسنِ دِل آویز کابھی جواب نہیں۔

کہیے کیسی لگی ہماری آج کی بزم۔ گلابی شاموں میں سجنے سنورنے کے لیے ان اسٹائلش اونی پہناووں میں سے کچھ بھی منتخب کرلیں۔ ہر نگاہ بول اُٹھے گی؎ پھر برف کا لباس کسی نے پہن لیا…

تازہ ترین
تازہ ترین