• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کو 2 کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرون ملک اکاونٹس اور جائیدادوں کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہوگئیں۔

عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ علیمہ خان اپنے ذمے 2کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرائیں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ میڈیم آپ نے کتنے کی پراپرٹی خریدی ہے؟

علیمہ خان نے جواب دیا کہ 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی پراپرٹی خریدی۔

چیف جسٹس نے پھر دریافت کیا کہ پراپرٹی کب خریدی؟

علیمہ خان نے عدالت کو بتایا کہ یہ پراپرٹی 2008ء میں خریدی تھی جبکہ گزشتہ سال فروخت کر دی، بینک سے 50 فیصد قرضہ اور 50 فیصد ہمارے اپنے پیسے ہیں۔

وکیل سلمان اکرام راجہ علیمہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو گوش گزار کیا کہ بینک ٹرانزکشن اور اکاو‘نٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ علیمہ خان اپنے ذمے 2کروڑ 95 لاکھ روپے جمع کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کو رائٹ آف اپیل ہو گا، ادائیگی نہیں کی جاتی تو جائیداد ضبط کر لی جائے ۔

تازہ ترین