• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت نے انس حقانی سمیت 9 ارکان رہا کردیئے

طالبان ، افغان اور امریکا مذاکرات کے بعد بڑی پیش رفت ہوئی ہے، افغان حکومت نے ’افغان روڈ میپ‘ کےتحت حقانی نیٹ ورک کے9 ارکان کو رہا کردیا۔

رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔

اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔

انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔

طالبان نے دو روز قبل اپنے چند اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین