وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں سرد و خشک موسم کے باعث شہری مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں 7، قلات میں 2، بارکھان میں 5ڈگری، تربت میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شدید سردی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سردی کے باعث شہری مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بارش ہوجانے سے یہ تمام بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو اس سردموسم میں احتیاط کرنے اور غذا میں انڈوں، سوپ، یخنی، مچھلی، خشک میوہ جات اور گرم دودھ کا استعمال زیادہ کرنے پر زور دیا ہے۔