• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت اور اظہار رائے کی پابندی پر پھٹ پڑے


ممبئی(مانیٹرنگ سیل)بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان اور اظہار رائے کی پابندی پر پھٹ پڑے۔نصیرالدین شاہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی اور بھارت میں ہونے والی نا انصافیوں اور تلخ حقیقتوں پر روشنی ڈالی۔بھارتی اداکار نے کہا بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف مل سکے، سوچنے کی،بولنے کی ،کسی مذہب کو ماننے کی اور کسی بھی طرح عبادت کرنے کی آزادی ہو۔

تازہ ترین