تھر پارکر کے اسپتال میں مزید دو بچے غربت، افلاس، بھوک اور بیماری کا شکار ہوگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں مزید دو بچے انتقال کر گئے ہیںجن میں سے ایک نومولود تھا جبکہ دوسرے کی عمر 5دن تھی۔
ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی یہ اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان اموات کے بعد تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور بیماری سے رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سول اسپتال مٹھی میں 3بچے انتقال کر گئے تھے۔