تھرپارکر کے قحط زدہ علاقے میں غدائیت کی کمی، غربت، افلاس، بیماریاں مسلسل انسانی جانیں لے رہی ہیں۔
نومولودوں سے لے کر چھوٹی عمر کےمعصوم بچے درست علاج نہ ہو سکنے کے باعث مسلسل موت کی آغوش میں جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تھر پارک کے سول اسپتال مٹھی میں تین مزید بچے انتقال کر گئے۔
ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود شامل تھے جبکہ ایک کی عمر 15دن تھی۔
ان بچوں کی اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں، جن کا سبب غذائیت کی کمی و دیگر امراض تھے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 40ہوگئی ہے۔