• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روسی لڑاکا طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے، پائلٹس بچ نکلنے میں کامیاب

ماسکو (این این آئی )روسی فوج کے دو لڑاکا طیارے مشرق بعید کی فضائوں میں آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے بیان میں میں کہا گیا کہ دو ایس یو34 لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران اْس وقت آپس میں ٹکراگئے جب وہ بحیرہ جاپان کے ساحل سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔پائلٹس خود کو طیارے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک پائلٹ کی نشاندہی بھی کرلی گئی تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر پائلٹ کہاں ہیں اور طیاروں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں میں میزائل نصب نہیں تھے۔

تازہ ترین