بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امیدکم ہی ہوتی ہے۔
چین میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب تیز رفتار بس نے سڑک پار کرتی بچی کو زوردار ٹکر ماردی جس کے باعث بچی بس تلے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے دس سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی اور زخمی ہوئے جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔