اکثر تیز رفتار گا ڑیاں اپنے راستے میں آنے والے افراد کو کچل کر چلی جاتی ہیں لیکن امریکاسے تعلق رکھنے والا یہ نو جوان چلتی گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگا نے میں بیحد ماہر ہے۔
امریکا کی ایک سڑک پر18سالہSebastian Vercoeنامی نوجوان نے تیز رفتار گاڑی کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کردیا۔
منچلے نے گاڑی کے اوپر سے انتہائی مہارت کے ساتھ چھلانگ لگانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا اور قلابازی کھاتے ہوئے گاڑی کو عبور کرلیا۔واضح رہے کہ سباسٹین اس سے قبل بھی کئی حیرت انگیز کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیران کرچکا ہے۔