لندن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورممتازترقی پسندرہنما مومن خان مومن اورانکے جواں سال بیٹے محسن خان کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح گلستان جوہرمیں پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مومن خان مومن کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اورمومن خان مومن کے ساتھ ان کے جوان سال صاحبزادے محسن خان کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔