• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندرِ اعظم نے 32برس کی عمر میں وفات پائی مگر اس مختصر حیات میں مشرق و مغرب کو اپنی یونانی سلطنت کا حصہ بنالیا۔ ایسے ہی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے کئی30برس سے کم عمر کاروباری نوجوانوں کی فہرست ہر سال فوربس ،فارچون اور دیگر شائع کرتے ہیں۔لیکن آج ہم اعلیٰ کامیابی پانے والے ان حیرت انگیزاور انتہائی متاثر کن نوجوانوں اوربچوں سے آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں،جنہوں نے 20برس سے کم عمر میں کمپنیوں کی داغ بیل ڈالی اور مصنوعات کی ایجادات و اختراعات کرکے ثابت کردیا کہ ذہانت و دانش کسی کی ملکیت نہیں ہوتی۔ اس فہرست میں کچھ ایسےبچے بھی ہیں، جو ابھی ہائی اسکول بھی نہیں پہنچے لیکن اپنی کمپنیاں چلا رہے ہیں۔

ٹِیل ڈرون، جارج میٹس

جارج میٹس نے ڈرون بنانے والی اپنی کمپنی ٹِیل ڈرون (Teal Drones) –اس وقت شروع کی جب وہ صرف 18 برس کے تھے،تاہم ڈرونز بنانے کی مشقِ اختراع وہ اس سے بہت پہلے کرچکے تھے،جب انہوں نے ڈرون بنانے میں سب سے تیز رفتار پروڈکشن کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے فوربس کی 30برس سے کم عمر موجد نوجوانوں کی فہرست میں بھی جگہ پائی اور انہیں20برس سے کم سن نوجوان موجدوں کی فہرست میں تھیئل (Thiel) فیلوشپ بھی ملی۔

ACE وینچر کیپٹل، ایرون عیسیٰ

ایرون عیسیٰ (Aaron Easaw) نے 30برس سے کم عمرنوجوان اختراع سازوں کی معاونت اور سرمایہ کاری کرنے والی فرمACE وینچر کیپٹل کی بنیاد اس وقت رکھی، جب وہ صرف 18 برس کے تھے۔ اس سے بھی پہلے انہوں نےمارک کیوبن کی سرمایہ کاری سے اپنی شارک ٹینک فیم کمپنیINC.UBATOR کی بنیاد اس وقت رکھی ،جب وہ صرف 16 برس کے تھے۔2017ء میں انھوں نے ACE وینچر کیپٹل کے کم عمر ترین جنرل پارٹنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اس وقت بھی وہ اس عہدے پر فائز ہیں۔

نوح بو، بینجمن اِسٹرن

بینجمن اِسٹرن جب 9ویں گریڈکی بائیولوجی کلاس میں تھے،تب انہوں نے مارک کیوبن کی سرمایہ کاری سےشیمپو، کنڈیشنر، باڈی واش اور شیونگ کریم بنانے والی ایکو فرینڈلی کمپنی نوح بو (Nohbo) کی بنیاد رکھی،جن کی مصنوعات ایک ہی قطرے سے صفائی ستھرائی کے کمالات دکھاتی ہیں۔

می اینڈ دی بیز لیمنیڈ، میکائلہ المر

میکائلہ المر نے اپنی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ’’می اینڈ دی بیز لیمنیڈ‘‘ شو میںمیزبانی کے ذریعے اس وقت کیا،جب وہ صرف 9برس کی لڑکی تھی۔ اس شو کی مقبولیت اتنی بڑھی کہ ان کا شربت پورے جنوب کے فوڈ اسٹورز سے فروخت ہوگیا اور پھرپورےامریکا میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ & امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے تعلق رکھنے والی انعام یافتہ کمپنی’’می اینڈ دی بیز لیمنڈ‘‘ کی بانی میکائلہ المر اس وقت 13برس کی ہیں۔ وہ ایسے ورکشاپش کا بھی اہتمام کرتی ہیں، جہاں وہ شہد کی مکھیوں کی کاشت اور ان کے تحفظ کے طریقے بتاتی ہیں۔

مسٹر کوریز کوکیز، کوری نیویز

کوری نیویز (Cory Nieves)جب 6سال کے تھے تو ’’مسٹر کوریز کوکیز‘‘ کے مالک تھے۔ کوکی اسٹور کی ویب سائٹ کے مطابق انھیں بس میں اسکول جاتے ہوئے بخار چڑھتا تھا اور وہ کار خریدنا چاہتے تھے۔ اسی سے ان میں ڈیزرٹ فوڈ کھانے کی چاہت پیدا ہوئی اور اس چاہت کو انھوں نے کاروبار میں تبدیل کردیا۔کوکی کے کاروبار کے ذریعے نیویز اس طرز کے تمام فوڈ برانڈز پر کام کرنے کے قابل ہوگئےجن میں ولیمز سونوما، جے کریو اور پوٹری بارن سمیت تمام فوڈز ورائٹی شامل ہے۔

EvanTubeHD

تحفظ کی بناپر ایوان کا پورا نام نامعلوم ہے، جنہوں نے چوتھی کلاس سے اپنے یو ٹیوب چینل ’’ایوان ٹیوب ایچ ڈی‘‘ کا آغاز کیا۔2016ء میں انھوں نے یو ٹیوب کے سب سے کم عمر ترین نونہال کروڑپتی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ان کے پاس 6 ملین کھلونے ہیں۔ ان کھلونوں کے بارے میں دلچسپ تبصرے وہ اپنی بہن جیلئن کے ساتھ سناتے ہیں اور بچوں کے مابین سپرگراس اسموتھی چیلنج جیسےدلچسپ مقابلے بھی کراتے رہتے ہیں۔ تمام آمدنی انہوں نے اسپانسرشپ اور اشتہارات سے اکٹھی کی ہے، جو کالج فنڈز، اپنے اور بہن کے اخراجات میں خرچ ہوتی ہے۔

مایاز آئیڈیاز، مایا پین

مایا پین (Maya Penn) نے 2008ء میں ’’مایاز آئیڈیاز‘‘ کی بنیاد اس وقت رکھی،جب وہ صرف 8 سال کی تھیں۔ یہ کمپنی ماحول دوست، مستحکم اور فیشن ایبل سامان فروخت کرتی ہے۔ مایاپین ’’مایاز آئیڈیاز‘‘ کی سی ای او اور ڈیزائنر ہیں۔ ان کی کاوشیں ’’مایاز آئیڈیاز فار دی پلینٹ‘‘ کے ساتھ بحیثیت کارکن اور مخیر فرد بھی ہیں ،جو اپنے منافع کا10 فیصد مختلف فلاحی اور ماحول دوست تنظیموں کوامداد کی مد میں دیتی ہیں۔مایا بہت اچھی مقرر اور مصنفہ بھی ہیں، جن کی تحریر کردہ کتاب You Got This آپ کے لیے رہنمائی کا موجب بن سکتی ہے کہ آپ کون سا راستہ اپناکر اپنی زندگی کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین