• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی پیسر تسکین نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

ڈھاکا (ایجنسیاں) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، وہ فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ تسکین احمد کو انجری مسائل اور ناقص فارم کی وجہ سے کافی عرصے سے ٹیم سے دوری کا سامنا ہے لیکن رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی سے وہ دوبارہ سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے، بی سی بی سلیکشن کمیٹی نے انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا تھا ۔
تازہ ترین