• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دوست ممالک کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا‘

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں طارق باجوہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتےہوئے کوئی حد عبور نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی سمت درست ہے،امید ہے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ رواں مالی سال ملک کو کسی قسم کے معاشی عدم استحکام کا سامنا نہیں،وفاقی حکومت نے 3 ٹریلین ہم سے لیے تھے اور 2 ٹریلین واپس کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 600 ارب روپے کے کیس بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ختم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

طارق باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ابھی روپےکی قدر کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی،جس سے درآمد کم ہوئی ہے۔

تازہ ترین