ڈبلن آئرلینڈ ( فرخ وسیم بٹ)آئرلینڈ کے پاکستان نژاد معروف قانون دان سولیسٹر چوہدری عمران خورشید اور عمار علی کو آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت فینا فال کی طرف سے ڈبلن سے کونسلر کا ٹکٹ دیا گیا جس پر سولیسٹر چوہدری عمران خورشید اور عمار علی نے اپنے حلقوں میں بھرپور عوامی مہم کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری کی طرف سے ڈبلن میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستانی، کشمیری، صومالین، بنگالی کمیونٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ، تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کارنر میٹنگ سے خطاب میں پیر شیراز حسین قادری نے کہا کہ آئرلینڈ میں ہماری اوورسیز کمیونٹی کے لئے بالعموم اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے بالخصوص بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے سولیسٹر چوہدری عمران خورشید اور عمار علی کو فینا فال کی طرف سے ڈبلن سے کونسلر کا ٹکٹ ملا ہے۔ چوہدری عمران خورشید اور عمار علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فینا فال آئرلینڈ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس کی طرف سے ہمیں ڈبلن سے کونسلر کا ٹکٹ ملنا ہم تمام اوورسیز کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ،اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو یہ تمام اوورسیز کمیونٹی کی کامیابی ہوگی اور انشاءاللہ مستقبل میں ہم تمام اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کریں گے۔چوہدری خالد کسانہ، سردار مظہر اور عابد نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر تمام کمیونٹی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔