• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کراچی آئیں گے۔


سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے تصدیق کر دی ہے۔

شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے یہ فیصلہ ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

کووئٹہ کا اب اتوار کو کراچی کنگز سے نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے شین واٹسن پاکستان سپر لیگ فور میں اب تک 9 میچوں میں 332 رنز بنا چکے ہیں۔

تازہ ترین