• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 سالہ رضوان اللہ نے مارشل آرٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیارے ساتھیو!یہ تو آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، جس کی مثال جنوبی وزیرستان کا 9 سالہ بچہ رضوان اللہ ہے،انہوں نے بھارتی مارشل آرٹ کے کھلاڑی پرابھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈمیں پاکستان کے سب سے کم عمر ی میں ریکارڈقائم کرنے کی تاریخ رقم کردی ۔انہوں نے 30 سیکنڈ میں 46 بار ہیلی کاپٹرا سپن کرکے نیا ریکارڈ بنا یا،جبکہ پرابھاکرریڈی نے تیس سیکنڈ میں30 بارہیلی کاپٹراسپین کاریکارڈ بنایا تھا۔ وہ شروع سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے اور ان کویقین تھا کہ وہ جلد ہی کینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیں گے ۔

رضوان اللہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مارشل اکیڈمی میں تربیت لے رہا ہے، اُن کے ٹرینر محمد عرفان محسود بھی 17 ریکارڈ بناچکے ہیں۔

تازہ ترین