• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین گھروں میں چٹنیاں بناتی ہیںجو دسترخوان کی رونق بڑھاتی ہیں۔کھانوں کے ساتھ یہ چٹنیاں خوب ذائقہ دیتی ہیں۔ہری چٹنی،املی اور پودینے کی چٹنی روزمرہ کھانےکے ساتھ جبکہ شادی بیاہ کے موقع پر آلو بخارے کی چٹنی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کئی مختلف سوسز بھی بنائی جاتی ہیں۔پیری پیری ،مسٹرڈ ،چیز اور بہت سی سوسزپسند کی جاتی ہیں۔سوسز کا استعمال سٹیک، سیلڈ، سینڈوچز،چکن پیس، برگرز اور مختلف سنیکس وغیرہ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ شوقین افراد تو کسی بھی کھانے کے ساتھ ان کا استعمال کرتے ہیں۔چند مزیدار ساسزکی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

کریمی سلنٹرو سوس

اجزاء۔

کریم۔ 2/1کپ

دہی۔ 2/1کپ

ہرا دھنیا۔ 1گٹھی

ہری پیاز۔2۔1ڈنڈیاں

پسی کالی مرچ۔ 2/1چائے کاچمچ

اُبلا لہسن۔ 4۔3عدد

نمک۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

بلینڈر میں 2/1کپ کریم، 2/1کپ دہی، ایک گٹھی ہرا دھنیا،2/1چائے کا چمچ ،پسی ہوئی کالی مرچ،حسب ِ ذائقہ نمک،3 سے4جوئےاُبلا لہسن اور 1 سے 2 ڈنڈیاں ہری پیاز شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔سوس تیار ہے۔

پیری پیری سوس

اجزاء۔

کشمیری لال مرچ۔ 6عدد

گول لال مرچ۔ 12عدد

کٹی لال مرچ۔ 2کھانے کے چمچ

لہسن۔ 1چائے کا چمچ

اچار کی رائی۔ 1کھانے کا چمچ

کٹا ہوا دھنیا۔ 1کھانے کا چمچ

تیل۔ 1/2کپ

سرکہ۔ 1/2کپ

چھوٹی پیاز۔ایک عدد

لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ

لیمن سالٹ۔ 2/1چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک کپ پانی میں 6عددکشمیری لال مرچ اور 12عدد گول لال مرچ بھگو کر کر رات بھر کے لئے رکھ دیں۔ اب بلینڈر میں بھیگی ہوئی مرچیں،2کھانے کے چمچ کٹی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ لہسن، ایک کھانے کا چمچ اچار کی رائی،ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا،2/1 کپ تیل،2/1 کپ سرکہ،ایک عدد چھوٹی پیاز،2کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور 2/1چائے کا چمچ لیمن سالٹ ڈال کر 5منٹ بلینڈ کرلیں۔ پھر اسے ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

ہنی مسٹرڈ ڈپ

اجزاء۔

مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

مایونیز۔ دو کھانے کے چمچ

شہد۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ایک چٹکی

کالی مرچ ۔ایک چٹکی

ترکیب۔

ایک پیالے میں مسٹرڈ پیسٹ، مایونیز، شہد، نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔

ہنی مسٹرڈ ڈپ تیار ہے۔

تاہینی سوس

اجزاء۔

سفید تل۔ 1 کپ

لہسن۔ 5-6 جوئے

زیتون کا تیل۔ ½ کپ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

تل اور لہسن کو تھوڑے سے پانی میں اتنا پکا ئیںکہ پانی خشک ہو جائے۔

بلینڈر کے جگ میں لہسن، تل اور زیتون کا تیل ڈال دیں پھر نمک شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔

اتنا بلینڈ کریں کہ سموتھ پیسٹ بن جائے، تاہینی سوس تیار ہے۔

املی اور پودینہ کی چٹنی

اجزاء۔

املی کا رس۔ ایک کپ

پودینہ ۔آدھا گٹھی

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

زیرہ ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

بلینڈر میں پودینہ، لال مرچ، زیرہ اور نمک ملا کر ایک ساتھ پیس لیں اور اس میں املی کا رس شامل کردیں۔

مزے دار املی اور پودینے کی چٹنی تیار ہے۔

کوکٹیل سوس

اجزاء۔

یوگرٹ ۔ایک کپ

مایونیز۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

چلی گارلک سوس۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک پیالے میں یوگرٹ، مایونیز، نمک، لیموں کا رس، پسی لال مرچ اور چلی گارلک سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

مزیدار کوکٹیل سوس تیار ہے۔

چیز سوس

اجزاء۔

چیز۔ دو سو گرام (کدو کش کی ہوئی)،دودھ ۔ایک کپ،مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ،ہاٹ سوس۔ ایک چائے کا چمچ،لہسن۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)

چکن اسٹاک۔ ایک عدد،کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ،نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں دودھ گرم کرلیں۔پھر اس میں مسٹرڈ پیسٹ، ہاٹ سوس، لہسن، چکن اسٹاک، کالی مرچ، نمک اور چیز ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرلیں اور ڈھانپ کر پکنے دیں۔جیسے ہی چیز پگھل جائے تو پیالے میں ڈال کر سرو کریں۔

سونٹھ کی چٹنی

اجزاء۔

املی کا گودا۔ ایک کپ،چینی ۔آدھا کپ،نمک۔ آدھا چائے کا چمچ،لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)،سونٹھ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ترکیب۔

املی کا گودا، چینی، نمک، زیرہ، نمک اور پسی ہوئی لال مرچ کو ملا کر پکائیں۔،اب اس میں پسی سونٹھ شامل کرکے نکال لیں۔،سونٹھ کی چٹنی تیار ہے۔

کوکونٹ اینڈ کورینڈر چٹنی

اجزاء۔

تازہ کھوپرا ۔ایک کپ

ہری مرچ۔ چار سے چھ عدد

چینی ۔آدھا چائے کا چمچ

ہرا دھنیا۔ ایک کپ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس ۔دو کھانے کے چمچ

زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ

پودینہ ۔ایک چوتھائی کپ

پانی۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب۔

گرائینڈر میں تازہ کھوپرا، ہری مرچ، چینی، ہرا دھنیا، نمک، لیموں کا رس، زیرہ، پودینہ اور پانی ملا کر گرائینڈ کریں۔

کوکونٹ اینڈ کورینڈ رچٹنی تیار ہے۔

نورتن چٹنی

اجزاء۔

چینی ۔ایک کلو

پانی۔ تین کپ

کیریاں ۔ایک کلو (چھلی اور کدوکش کی ہوئی)

چھوہارے۔ پندرہ عدد

کشمش۔ تین کھانے کے چمچ

بادام۔ تین کھانے کے چمچ

چار مغز۔ ایک کھانے کا چمچ

کلونجی۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

چینی اور پانی کو ملا کر دس منٹ تک شیرہ پکائیں۔اب اس میں کیریاں، چھوہارے، چار مغز، کشمش، بادام، پسی لال مرچ، کلونجی اور نمک شامل کرکے پکائیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور اسٹرلائزڈ بوتلوں میں بھر لیں۔

سویٹ اینڈ سار کیری چٹنی

اجزاء۔

کیری۔ آدھا کلو (چھلی اور کٹی ہوئی)

چینی ۔ایک کپ

سٹرک ایسڈ ۔آدھا چائے کا چمچ

ادرک۔ دو انچ کا ٹکڑا (جولین)

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

اورنج کلر ۔ایک چٹکی

لال مرچ چار۔ سے چھ عدد (گول)

ترکیب۔

کیریوں کو چھیلیں اور کیوبز میں کاٹ لیں۔اب ایک کپ پانی کو پانچ منٹ کے لیے اُبالیں۔پھر اس میں چینی کوسٹرک ایسڈ، ادرک، نمک، پسی لال مرچ اور اورنج کلر ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ شیرہ گاڑھا ہو جائے۔آخر میں اس میں گول لال مرچ شامل کرکے نکال لیں۔اب اسے ٹھنڈا کرکے اسٹرلائزڈ جار میں بھر دیں۔لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

سونٹھ۔ آدھا چائے کا چمچ

املی کا گودا ۔آدھا کپ

سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

ریڈ فوڈ کلر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب۔

پہلے ایک بلینڈر میں کھجور، بران شوگر، پسی لال مرچ، سونٹھ، املی کا گودا، سفید زیرہ اور ایک کپ پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔پھر ایک پین میں اس مکسچر کو ڈال کر پکا لیں۔ جب پکنے والی ہو تو اس میں ریڈ فوڈ کلر ڈال دیں تاکہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ جب اس میں گاڑھا پن آجائے تو اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

ہری چٹنی

اجزاء۔

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی

لہسن کے جوئے۔ ایک عدد

ہری مرچ ۔دو سے تین عدد (پسی ہوئی)

پیاز ۔آدھی

سفید زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ ایک کھانے کا چمچ

سفید تِل۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

پانی ۔آدھا کپ

املی کا گودا۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک بلینڈر میں ہرا دھنیا، لہسن کے جوئے، ہری مرچ، پیاز، سفید زیرہ، نمک، سفید تِل، تیل، آدھا کپ پانی اور املی کا گودا ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

ہری چٹنی تیار ہے۔

پائن ایپل سویٹ اینڈ سار سوس

اجزاء۔

پائن ایپل۔ ایک کپ،سرکہ۔ آدھا کپ،کیچپ۔ تین چوتھائی کپ،چلی سوس ۔دو کھانے کے چمچ،لہسن۔ دو سے تین جوئے ، بران شوگر۔ چار کھانے کے چمچ،لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)،نمک۔ حسب ذائقہ

ترکیب۔

بلینڈر میں پائن ایپل، سرکہ، کیچپ، چلی ساس، لہسن، بران شوگر، کٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔پھر پین میں گاڑھا ہونے تک پکائیں اور سرو کریں۔

آلو بخارے کی چٹنی

اجزاء۔

خشک آلو بخارے۔ 200 گرام،چینی۔ 1/2 کلو، پسی ہوئی الائچی۔ 1/2 چائے کا چمچ، کھانے کا لال رنگ۔ ایک چٹکی، تربوز کے بیج۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

آلو بخاروں کو ایک گھنٹے کیلئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔

پھر انہیں چینی کے ہمراہ پکائیں۔

آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو باقی اجزا ملالیں۔

5منٹ تک پکا کرسرو کریں۔

تازہ ترین