• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل اسکینڈل، بھارتی سپریم کورٹ نے چوری شدہ دستاویزا ت پیش کرنے کی اجازت دیدی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں الیکشن سے قبل مودی سرکار کو بڑا دھچکا، بھارتی سپریم کورٹ نے رافیل طیاروں کے معاہدے کی چوری شدہ دستاویزات طلب کرلیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے رافیل معاہدے میں مودی کی کرپشن ثابت ہوئی، بی جے پی کا کہنا ہے کہ عدالت نے کرپشن کا نہیں کہا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے دستاویزات کی طلبی پر اٹھایا گیا حکومتی اعتراض مسترد کردیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دستاویزات چوری ہوچکی ہیں، جو دستاویزات چوری ہوچکی ہیں،وہ قابل قبول نہیں،انہیں پٹیشن کا حصہ نہ بنایا جائے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چوری شدہ دستاویزات بھی قابل قبول ہیں،سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ رافیل طیاروں کے اسکینڈل میں مودی ملوث ہے ۔

تازہ ترین