آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائی کورٹ یکم تا 13 جولائی سول معاملات کیلئے بند رہیگا

کوئٹہ(خ ن)بلو چستان ہائی کورٹ کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ یکم تا13جولائی سول معاملات کے لئے بندرہے گا ۔ اس دوران ویکیشن ججز ہفتہ وار اور عوامی تعطیلات کے علاوہ دیگر ایام میں موصول ہونے والے صرف ضروری نوعیت کے کیسزو پٹیشنز کی سماعت کرسکیں گے جبکہ ایسے کیسزو پٹیشنز جنہیں ایک سماعت میں نمٹایا نہیں جاسکتا وہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد مقررہ کردہ تاریخوں میںہی سماعت کیے جائیں گے ۔اعلامیہ کے مطابق دوران تعطیلات دفتری اوقات کا شیڈول پیر تا جمعرات وہفتہ صبح9تا 1بجے دوپہر جبکہ جمعہ کو صبح 9تا 12بجے دوپہر تک رہے گا۔جبکہ کورٹ کے اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30بجے تا 12:00بجے دوپہر جبکہ جمعہ کو صبح 9:30بجے تا11:30بجے رہیں گے ۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں