• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی نظام ملکی مفاد میں نہیں، پاکستان میں امپائر صرف ایک ہے اور وہ عوام ہیں۔

اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ امپائر کی نہیں۔


انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کی ہزاروں خواہشیں ہو سکتی ہیں، لیکن جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نیب کالا قانون ہے، جو مشرف نے بنایا تھا،احتساب کے لیے ایک نظام ہونا چاہئے جو سب کےلیے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نئے قانون پر حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں، صدارتی نظام ملکی مفاد میں نہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں امید ہے خان صاحب سی پیک منصوبے کو اتنی ہی اہمیت دیں گے جتنی دینی چاہیے،وہ اس منصوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبے سے پیسے نکال کر اپنے اراکین اسمبلی کو دیے ہیں، حکومت کو سی پیک کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری مزید کہنا تھا کہ امریکا کے علاوہ جہاں بھی صدارتی نظام لایا گیا ہے وہ ناکام ہوا ہے،ہمارے ملک کے قانون میں ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کسی بھی معاملے پر سنجیدہ نہیں، اٹھارویں ترمیم اور انسانی حقوق سے متعلق بحث ہوئی،سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشکلات کا حل نکالیں گے۔

تازہ ترین