کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، جس سے نکل کر آئل بہنے لگا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں فرنس آئل موجود ہے، جو سڑک کے پہلے ٹریک اور پل کے نیچے بہہ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹاکر پل کے نیچے کر دیا گیا ہے جبکہ آئل بہنے کے باعث قائد آباد پل سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک بند ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار اور افسران موجود ہیں۔