• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کی معروف کاروباری شخصیت محمد ابراہیم ڈار نے لندن کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےلئے حلال گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کےلئے پیرس کے نواحی علاقہ لا کورنو سکس روٹ لیڈر پرائس میں مارکیٹ کا آغاز کیا ہے۔


اس حلال گوشت کی دکان اور تمام پاکستانی کھانوں کے اس مرکز کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنمائوں یاسر خان اور عابد ملک نے کیا۔

ابراہیم ڈار کے مطابق اس اسٹور کے ساتھ ایک چکن اسپاٹ ریسٹورنٹ بھی موجود ہے، افتتاحی تقریب میں پی کے چوہدری، بھاپ اشفاق، صفدر ہاشمی اور مشتاق پاشا بھی موجود تھے۔

محمد ابراہیم ڈار نے جنگ سے گفتگو میں کہا اللہ تعالیٰ  کا بڑا کرم ہے، رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر انہوں نے مقامی پاکستانیوں کے لیے اس سپر اسٹور کا انتظام کیا ہے۔اس موقع پر پیرس کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری بھی موجود تھی۔


تازہ ترین