• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری اسکول مینجمنٹ کو ڈی سینٹرلائیز کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرائمری اسکول مینجمنٹ کو ڈی سینٹرلائیز کرنے کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ اور مالیاتی اختیارات گریڈ -17 ہیڈ ماسٹر (ایچ ایم) کے سپرد کریں۔ یہ ہدایات انھوں نے بدھ کے روز محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور آئندہ مالی سال کے لئے نئے پورٹ فولیو پر کام کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پرائمری اسکول مینجمنٹ کی ڈی سینٹرلائیزیشن کے لیے انتظامیہ اور مالیاتی پاورز کے ساتھ گریڈ 17 کے ہیڈماسٹرز کو بااختیار بنایا جائے۔ پرائمری اسکول کی سطح پر بجٹ بڑھانے کے لئے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ اس وقت اسکول کا مخصوص 2 ارب روپے بجٹ اور جدید اقدامات کے لیے 500 ملین روپے شعبہ تعلیم کے دسترس میں ہے۔اسکولز کو اپنے ڈی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ذریعے سیکریٹریٹ کو اپنے بجٹ کے لیے خطوط لکھتے رہتے ہیں اور انکو بجٹ ریلیز ہونے میں بڑا ٹائم لگ جاتا ہے۔ سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ بشمول 199 جاری اسکیمز سمیت 201 اسکیمیں اور دو نئے منصوبوں کے لیے 15150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن کے تحت 8284.5 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین