• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنگنا کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کنگنا کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا‘‘۔


بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کی لڑائی کا آغازاس وقت ہوا جب ’ مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنی فلم کی تاریخ 21 جولائی سے آگے بڑھاتے ہوئے 26 جولائی کی جو پہلے سے ہی ہریتھک روشن کی فلم ’سپر 30‘ کی ریلیز کی تاریخ تھی۔

ایکتا کپور کی جانب سے فلم کی تاریخ بدلنے کے اعلان کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے جنگ چھڑ گئی جس کے جواب میں ’مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹویٹس کا یہ ایک بد ترین سلسلہ شروع ہو گیا ہے جسے اب ختم ہو جانا چاہیے، میں نےاپنے اداکاروں سے وعدہ لیا ہےکہ وہ اس کا حصہ نہ بنیں، فلم کی تاریخ آگے کرنے کا فیصلہ صرف میرا تھا۔‘


ایکتا کپور کے ٹویٹ کو کنگنا کی بہن رنگولی چاندیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایسے لوگوں سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کریں اور سامنے بات آکر بات کرنے سے ڈریں، اُنہوں نےہریتھک روشن کو طنزیہ ’جادو‘ پکارتے ہوئے مزید لکھا کہ اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا۔


تازہ اطلاع کے مطابق ہریتھک روشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ذاتی صدمے اور ذہنی تشدد سے بچنے کے لیے وہ اپنی آنے والی فلم ’سپر 30‘ کی تاریخ آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ فلم بالکل ریلیز کے لیےتیار ہے اوراُنہوں نے اپنے پروڈیوسر سے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے مناسب نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے۔

تازہ ترین