• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں ادارے بہتر ہونے لگے ، مراد سعید

وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے، پاکستان پوسٹ کا گزشتہ سال اس وقت تک ریونیو آٹھ ارب روپے تھا،رواں سال چودہ ارب روپے ہوگیا ۔

مراد سعید نے کہا کہ ادارےخسارے میں ہوں توعوام کا صحت ، تعلیم،پانی کاپیسہ خسارے پوراکرنے میں لگتا ہے،عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا جبکہ ای کامرس کے آغاز کےبعد چھیالیس ہزار پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی گئی ہے، پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا بھی آغازکریگا۔

تازہ ترین