• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو ادکارہ کترینہ کیف کے بھائی جان نہیں ہیں۔


بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی عام زندگی سمیت فلموں میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہے، خود سلمان خان کا کہنا ہے کہ اُن کی جوڑی کا فلم انڈسٹری میں کوئی میچ نہیں ہے، گزشتہ سال سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان نے بھی کترینہ کیف کو اپنی بہو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر تا حال دونوں کی جانب سے اس سے متعلق خاموشی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم بھارت کے گانے ’زندہ‘ کی ریلیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت موجود تھے، اس موقع پر باربی ڈول کترینہ کیف سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ فلم بھارت اور اپنے کردار اور بھائی جان (سلمان خان) کے بارے میں کچھ بتائیں، کترینہ کیف ابھی خاموش ہی تھیں کہ سلمان خان نے فوراً ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاجی! ان کے لیے بھائی جان نہیں ہوں میں۔‘‘

فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ہیرو سے رپورٹر نے ایک سوال میں پوچھا کہ اگر آپ کترینہ سے بھائی جان نہیں سننا چاہتے تو کونسی جان سننا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں دبنگ خان نے کہا کہ ’’ میری جان‘‘ جس کے بعد تقریب میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین