• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجسٹ،سائیکاٹرسٹ سمیت 57اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے کارڈیالوجسٹ، سائیکاٹرسٹ سمیت 57 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی 43،کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کی 12،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کارڈیک انستھیزیا کی 2اسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرے گا،گریڈ 18کی ان اسامیوں پر بھرتی کے لئے مرد و خواتین کے علاوہ مطلوبہ معیار و اہلیت پر پورا اترنے والے خواجہ سرا بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔
تازہ ترین