• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست پھر دائر کر دی

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس کے ساتھ میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل سابق وزیر اعظم کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جس کے بعد نوازشریف نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے علاج کی غرض سے 6 ہفتوں کیلئے ان کی سزا معطل کی تھی۔

نواز شریف کی آج دائر کی گئی درخواست میں نیب، جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین