• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی اورعالمو چوک پر عوام کوتنگ کرنے کانوٹس لیا جائے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،حاجی نورگل خلجی، عزیز اللہ پکتوی اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں پولیس کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں عوام کوتنگ کرنے کانوٹس لیاجائے۔ نواں کلی اورعالموچوک کے درمیان سروے 144کالونی کے سامنے ہرروزصبح چھ بجے سے نوبجے تک پولیس اہل کارکھڑے ہوتے ہیں جوتلاشی کے نام پرغریب لوگوں اورموٹرسائیکل سواروں کوبے جاتنگ کرتے ہیں اوران سے رشوت بھی لیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مقدس مہینہ میں عوام کوسہولیت دینے کے بجائے انہیں اذیتناک صورتحال سے دوچارکرناناقابل برداشت ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کوتنگ کرنے کاسلسہ بندکیاجائے، نواں کلی کے لوگ جمعیت کے رہنماوٴں سے رابطہ کر کے پولیس روئیے کی شکایت کرتے ہیں۔ آئی جی پولیس کواس کانوٹس لیناچاہیے اورانہیں ہدایت کی جائے کہ وہ لوگوں کوتنگ کرنے کاسلسلہ ختم کریں اورعوام کومزیدشکایت کاموقع نہ دیں بصورت دیگرجمعیت علماء اسلام غریب عوام کی آوازبن کرہرسطح پراحتجاج کرے گی۔
تازہ ترین