کابل (جنگ نیوز )افغان حکام نے کہا ہے کہ کابل میں نماز جمعہ کے وقت نمازیوں سے بھری ہوئی ایک مسجد میں دھماکے سے حکومت کے حامی ایک اہم دینی رہنما جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔افغانستان کی وزارت داخلہ اور کابل کے کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مولوی سمیع اللہ ریحان دھماکے کے وقت امامت کر رہے تھے۔