کراچی(سید محمد عسکری ) سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کو معطل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ وائس چانسلر کے عہدے کا چارج بدین کیپس کے پی وی سیپروفیسرصدیق کلہوڑو کو دیا جائے گا، جب کہ ناہید شاہ درانی کو اس معاملے کی جانچ کے لیئے تحقیقاتی افسر مقرر کیا جارہا ہے ۔ محکمہ بورڈز و جامعات نے اس حوالے سے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی ۔ ڈاکٹر فتح برفت کے خلاف محکمہ انسداد رشوت ستانی نے بدعنوانیوں کے حوالے سے تحقیقات کی تھیں جس کی روشنی میں ڈاکٹر فتح برفت کو معطل کیا جارہا ہے تاہم جس معاملے میں انھیں ملوث کیا گیا ہے اس میں کئی اور پروفیسرز کے نام بھی شامل ہیں لیکن محکمہ بوردز و جامعات نے دیگراساتذہ کے معاملے کو نطر انداز کردیا ہے۔