رپورٹ: ابوبلال،کوالالمپور،ملائشیا
سعودی عرب اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لیےاعزاز کی بات ہے کہ شیخ قاری محمد سعد نعمانی گزشتہ عرصئہ دراز سے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں اور درس و تدریس کے کاموں میں مشغول ہیں۔رمضان المبارک کے آغاز پر قاری سعد نعمانی ملائیشیا کے بادشاہ کے مہمان بنے۔ رمضان کے حوالے سے وہ درس وتدریس کے لیے کئی ممالک کے دورے پر رہے۔دبئی، کراچی، تھائی لینڈ، ملیشیاء ان کے شیڈول میں شامل رہے ،صرف تھائی لینڈ کا دورہ انہیں کسی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ شیخ سعد نعمانی وہ منفرد اور خوش قسمت شخصیت ہیں جنہوں عربی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جن سے سعودی عرب کے جید علماء و مشائخ واقف ہیں کیونکہ سعد نعمانی حرم شریف کے تقریباً سارے اماموں کی آواز میں ہو بہو قراءت وتلات قرآن خوش الحانی سےکرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں وہ ملائشیاکے کنگ سلطان عبداللہ کے خصوصی مہمان بنے، ملائشیا پہنچنے پر گرمجوشی کےساتھ ان کااستقبال کیاگیا۔انہوں نے ملائشیا کے علما، آئمہ، اور نوجوان طلباء سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ نماز تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کی، شاہی خاندان کے طلباء کے شوق و ذوق کو دیکھتے ہوئے انہیں تلاوت قرآن مجید کے آداب و رموز میں رہنمائی کی اور اپنی آواز میں قرآنی آیات تلاوت کیں، شیخ سعد نعمانی نے دبئی کا دورہ بھی کیاجہاں نماز تراویح بھی پڑھائی۔ واضح رہے کہ نعمانی مملکت کے کئی دینی و روح پرور تقریبات میں شرکت کرتے ہیں اور امام حرم و حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس سے خصوصی انعامات بھی وصول کرچکے ہیں ۔