گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی جدہ آمد پہ پی ٹی آئی سعودی عرب کےرکن فرخ رشید نے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات میں عبدالعلیم طویل اسیری کے بعد رہائی اور عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی ۔ اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اس سلسلے میں حکومتی نئی پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس ضمن میں حال ہی میں کابینہ سے منظور شدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار لیڈر عطا کیا ہے۔ جو اس وقت ملک کو مشکلات سے نکالنے میں دن رات محنت کررہا ہے۔ اس وقت نمایاں چیلنجز میں اچھی ٹیم کا بنانا، اس سے کام لینا، احتساب کا عمل شفاف طریقے سے چلانا، عوام کو کم سے کم عرصے میں موجودہ مشکلات سے نکالنا شامل ہیں۔ فرخ رشید اس موقع پر سینئر رہنما کو بتایا کہ سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کو اس وقت پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تشویش ہے اور اوورسیز پاکستانی ملک کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے آگاہی مہم شروع کی ہے کہ تمام پاکستانی اپنی رقوم کی ترسیل بذریعہ بنک کریں اس طرح نہ صرف ان کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا بلکہ پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچےگا، اسی ماہ رمضان میں عثمان ڈار (سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر فار یوتھ افیئرز ) کی جدہ آمد کے موقع پر کارکنان سے ملاقات ہوئی۔ ان کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیاگیا۔ کارکنان نے عثمان ڈار سے درخواست کی کہ حال ہی میں شروع ہونے والے ’’کامیاب نوجوان‘‘پروگرام میں اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ رکھا جائے جس کا مقصد ایسے نوجوان ہنر مند پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جو دیار غیر سے واپس آکر اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر فرخ رشید نے تجویز پیش کی کہ ’’کامیاب نوجوان ‘‘ پروگرام کے تعاون سے ایسے ہنر مند نوجوان تیار کئے جائیں جن کی مشرق وسطی کے ممالک میں ڈیمانڈ ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کی وساطت سے مشرق وسطی کے ممالک میں افرادی قوت کی مارکیٹنگ کرے۔ اس کے علاوہ فرخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی اعلی تعلیم کے بارے میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یونیورسٹیاں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں سے ڈبل فیسیں وصول کرتی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے پر نوٹس لیں۔عثمان ڈار نے جاری کردہ مہم کو سراہا جس میں زیادہ سے زیادہ رقوم بنک کے ذریعے پاکستان بھجوانے کیلئے اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خاص درد رکھتے ہیں اور انکی بہتری کے لئے وہ اور انکی حکومت کوشاں ہے۔ملاقات میں عبداللہ رحمان، قیصر جاوید، عقیل آرائیں، رضوان وڑائچ اور مہر اعجاز بھی شامل تھے۔